دہشتگرد کوسیاسی روپ میں لیکر آنے کاتصور نہیں کرسکتا،جاوید لطیف

لندن (مشرق نیوز)ن لیگ کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیرجاوید لطیف نے کہاہے کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں لیکن تصور نہیں کرسکتا کسی دہشتگرد کو سیاسی روپ میں سامنے لےکر آیا جائے۔

قائد ن لیگ وسابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہانوازشریف کی پاکستان آمد کے موقع پر لیگی کارکنوں کے علاوہ عام افراد بھی استقبال کیلئے آئیں گے، جمہوریت ،ووٹ کو عزت دو کے فلسفے کو دل سے ماننے والے باہر آئیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا نوازشریف بہت پہلے واپس آنا چاہتے تھے مگر تب کے چیف ایگزیکٹو نے راستہ روکا، 9 و 10 مئی کے واقعات کے بعد رجیم نے خود احتسابی اپنے ادارے میں کی اور بہت سے لوگ پکڑے گئے۔