پرویزالٰہی کیخلاف ایک اور مقدمہ، اہلیہ، بیٹے، بہو کی ضمانت منظور

لاہور،اسلام آباد(کرائم رپورٹر،بیورورپورٹ)اینٹی کرپشن نے چودھری پرویز الٰہی کےخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا

ایف آئی آرکے مطابق پرویز الٰہی نے خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری لگایا، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم کے طور پر کسی سپیشل سروسز کے افسر کو نہیں لگایا جاسکتا،پرویز الٰہی نے مالی فائدے کےلئے خان بھٹی کو سپیشل سیکرٹری لگایا۔

ادھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کی بازیابی کےلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز رہا کرنے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود رہا نہیں کیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی لاہور ہائیکورٹ سابق وزیراعلیٰ کو بازیابی کے بعد رہا کرنے کا حکم دے۔

علاوہ ازیںاسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے اہلخانہ کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی، عدالت نے پرویز الٰہی کی اہلیہ، بیٹے، بہو کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ۔