لاہور (خبر نگار) بند روڈ وملحقہ آبادیوں کو رنگ روڈ سے ملانے کامنصوبہ تیار کرلیا گیا۔
ایل ڈی اے بندروڈ کو رنگ روڈ سے ملانے کے منصوبے کا ٹینڈر کھولے گا، ایل ڈی اے نے 6 تعمیراتی کمپنیوں کو پری کوالیفائی کر لیا، پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کو ٹینڈر ڈالنے کیلئے ڈاکیومنٹ بھی جاری کر دیئے گئے۔
منصوبے کی منظور شدہ لاگت 10 ارب 84 کروڑ سے زائد ہے جبکہ تکمیل کی ڈیڈ لائن فروری 2024 مقرر کردی گئی ،پراجیکٹ کے تحت بابو صابو سے نیازی انٹرچینج تک 7.3 کلومیٹر طویل روٹ تعمیر کیا جائےگا۔
بند روڈ وملحقہ آبادیوں کو رنگ روڈ سے ملانے کامنصوبہ تیار



















