سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے سپریم کورٹ کے تمام ججز ایک ساتھ ایوان صدر پہنچے صدر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، چاروں صوبائی گورنرز، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا اور وکلا بھی شریک ہوئے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےچیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا



















