PIAکاماہانہ خسارہ 12 ارب ،مزید پروازیں منسوخ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)قومی ائیر لائن پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب تک جاپہنچا، وزارت خزانہ نے پی آئی اے قرض پر سود اور خسارہ برداشت کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق قومی ایئر لائن کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں، مجموعی خسارہ 740 ارب کے لگ بھگ ہے،وزارت خزانہ نے کہا نگراں وزیر خزانہ نے نجکاری ڈویژن و پی آئی اے انتظامیہ سے نجکاری پلان مانگ لیا۔

دوسری جانب پی آئی اے کا شیڈول معمول پر نہ آسکا ،مزید10پروازیں منسوخ کردی گئیں،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 10 پروازوں کے شیڈول میں رد و بدل کیا گیا اور اور کئی پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔