بالی ووڈ اداکارہ زینت امان کاخواتین کو مالی و معاشی اعتبار سے خود مختار ہونے پر زور

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ اداکارہ زینت امان نے تمام خواتین کو مالی و معاشی اعتبار سے خود مختار ہونے پر زور دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زینت امان نے ایک چیٹ شو میں بات کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو مالی طور پر خود مختار ہونا چاہیئے کیونکہ خودانحصاری انہیں اپنے لئے صحیح فیصلہ کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔اداکارہ نے کہاکہ ہر عورت کو پراعتماد اور مالی اعتبار سے خود مختار ہونا چاہیے،یہ انہیں اپنے لیے درست فیصلہ اور اپنے مستقبل کو خود کنٹرول کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب خواتین کے پاس مالی وسائل اور مواقع ہوتے ہیں تو وہ تمام تر رکاوٹوں پر قابو پا سکتی ہیں، اپنے شوق کو آگے بڑھا سکتی ہیں اور اپنے مقاصد و خوابوں کو حاصل کرنے کےلئے اقدامات اٹھا سکتی ہیں،اس طرح وہ اپنے ایک نئے اور بہترین ورژن میں ڈھل جاتی ہیں۔