کوئٹہ (مشرق نیوز) دہشت گردوں نے کوئٹہ کے قریبی علاقے ولی تنگی میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملے کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آ کر پاک فوج کے صوبے دار قیصر رحیم شہید ہو گئے جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ گزشتہ روز کیا تھا۔
کوئٹہ: سکیورٹی فورسز پر حملہ، صوبیدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک



















