اسلام آباد(بیورورپورٹ)کابینہ کمیٹی نے 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔
وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا اجلاس ہوا ،نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیرمواصلات و ریلوے شاہد اشرف تارڑ ،وزارت داخلہ ، قانون و دیگر اداروں کے افسروں نے شرکت کی، اجلاس میں ای سی ایل کے مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی،تمام نام مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے بھیجے گئے تھے۔
اجلاس میں7 مختلف نوعیت کے کیس اورنظر ثانی کےلئے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 5 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی،سفارشات حتمی منظوری کےلئے نگران وفاقی کابینہ کو بھیجی جائیں گی۔
کابینہ کمیٹی نے فرح گوگی سمیت 17 افراد کے نام ECLمیں ڈالنے کی سفارش کردی



















