لاہور( اپنے رپورٹر سے)سابق آئی جی سندھ و ن لیگی سینیٹر رانا مقبول کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں احسن اقبال، رانا ثنا ،ملک سیف الملوک کھوکھر، میاں مرغوب ،سلمان رفیق،خواجہ حسان، رانا ارشد،پیر سید ناظم حسین شاہ ،رانا مبشر اقبال ،ملک منشا کھوکھر ،میاں احسن جاوید،شیخ عامر ،میاں اشفاق ،سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی ،ایم مالک ، منصور احمد قاضی ،سی سی پی ا و لاہور بلال صدیق کمیانہ ،ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی ،سابق آئی جی خواجہ خالد فاروق، سابق ایڈیشنل آئی جی اسلم ترین ، سابق آئی جی راوسردار سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں و سماجی تنظیموں کی نامور شخصیات سمیت مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
رانا مقبول سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

















