اسلام آباد(بیورورپورٹ)ڈپٹی سیکرٹری جنرل ن لیگ عطا تارڑ نے کہاہے چیف جسٹس عمر عطابندیال کی ریٹائرمنٹ پر16 ستمبر یوم نجات کے طور پر منائیں گے۔
قانون کی حکمرانی و غیر جانبدار عدلیہ لازم و ملزوم کے عنوان پر وکلا سیمینار سے خطاب میںرہنما عطا تارڑ نے چیف جسٹس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا 16یوم نجات کے طور پر منایا جائیگا،جسٹس عمر عطا بندیال نے پانامہ فیصلے کے ذریعے قانون کی حکمرانی کو پامال کیا گیا،چیف جسٹس کے عہد کے دوران بنچز کی تشکیل سب کے سامنے ہے، امریکہ، برازیل سمیت دیگر ممالک میں سب ججز بیٹھ کر بنچز طے کرسکتے ہیں، سب سے زیادہ جسٹس اعجاز الاحسن کی بنچز میں شمولیت رہی،سیاسی و غیر سیاسی مقدمات سننے میں چیف جسٹس کا دوسرا نمبر ہے، سب سے زیادہ سیاسی کیسز سنے والے تیسرے جج جسٹس منیب اختر ہیں۔
عطا تارڑ نے کہانامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سب سے زیادہ نظر انداز کیا گیا، مرضی کے بنچز بنا کر گڈ ٹو سی یو کہہ کر قانون کی حکمرانی کو پامال کیا گیا،بلیک ڈکشنری نہیں بلکہ بلیک شیپ کا معاملہ تھااگر سپریم کورٹ مانیٹرنگ کرے تو ٹرائل کورٹ کیسے منصفانہ فیصلہ دے سکتی ہے۔
لیگی رہنما نے کہا ثاقب نثار جو کرتے تھے کھل کر کرتے تھے،محاورہ ہے بھیڑوں کے گروہ میں بھیڑیا،سب جانتے ہیں میں کس کی بات کر رہا ہوں،آپ نے خود ہی اپنی سربراہی میں بنچ بنا کر ساس کے کیس کا فیصلہ کر دیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے کیس میں کہا آڈیو کون ریکارڈ کرتا ہے، سپریم کورٹ دیکھے، جواب دیا گیا قاضی صاحب چھوڑیں آگے چلیں،چیف جسٹس چاہتے تو کیس مینجمنٹ سسٹم ٹھیک کر جاتے، سیاسی کیس شام کو نمبر لگتا ہے صبح سماعت شروع ہو جاتی ہے،غریب آدمی کا کیس سالوں سال سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوتا،تحقیقاتی ادارے کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر رکھے گئے ملزم کو رہا کرکے گڈ ٹو سی یو کہا گیا،جج کا احتساب نہیں لیکن سیاست دان کو سولی پر لٹکا دیا جاتا ہے۔
عطا تارڑ نے کہاچیف جسٹس نے کسی غریب پر ازخود نوٹس نہیں لیا،آپ بجلی بلوں پر ازخود نوٹس لیتے، چند وکلا شام کو جاتے صبح کیس سماعت کیلئے مقرر ہو جاتا،ججز کو بلاسود قرض دئیے گئے۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















