اسلام آباد،گلگت (بیورورپورٹ)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت بلتستان انتظامیہ و قیادت کو تمام موجودہ ترقیاتی منصوبوں کی افادیت کا جائزہ لینے ، قابل قدر افادیت والے منصوبوں پرزیادہ توجہ دینے اور متعلقہ حکام کو گلگت میں مذہب کے نام پر انتشار پھیلانےوالے تمام عناصرکیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاپاکستان کے تمام شہریوں کی حفاظت ریاستی ذمہ داری ہے۔
اجلاس کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت و امن و امان کی صورتحال سمیت اہم امور پربریفنگ دی گئی،قبل ازیں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت میں یادگار شہدا پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت آمد پر نگران وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے مختلف امور پر بریفنگ دی، نگران وزیراعظم نے سکول کے طلبا و طالبات سے ملاقات کی ،طلبہ کے بنائے گئے مختلف ماڈلز کا معائنہ کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے طلبہ کی پینٹنگز، تعلیمی، سائنسی و توانائی ماڈلز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے والے اساتذہ کی خدمات کوسراہا،وزیراعظم نے طلبہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر سوالات کئے اور کہابچوں میں سائنس کے میدان میں آگے بڑھنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔
مزید برآںنگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے ملاقات کی ،اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان میں عوامی فلاحی منصوبوں بالخصوص صحت و تعلیم کے شعبوں کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی ،وزیر اعلیٰ نے سیاحت کی ترقی کیلئے حکومتی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا،وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان کی روایتی پوشاک پیش کی۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ بھی ملے،دورہ گلگت بلتستان و گلگت بلتستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















