سائفر کیس،عمران ،قریشی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سائفر کیس میں عمران،قریشی کی درخواست ضمانت14ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا یا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت ایسے ہی رہے گی ،اسد عمر کی درخواست ضمانت الگ سے سنی جائے گی،جج نے پی ٹی آئی وکلا کو ہدایت کی آپ تکنیکی اعتراضات دور کر یں۔