کراچی (بیورورپورٹ)سابق صدر وشریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے کہا ہے ملک بحران کا شکار ہے، سیاست کی بجائے پہلے معیشت کی فکر کرنی چاہیے۔
سابق صدر آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا الیکشن کمیشن آئین کے مطابق انتخابات کرائے گا، مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرانے کا پابند ہے، چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر پورا اعتماد ہے۔
آصف زرداری نے کہانگراں حکومت ایس آئی ایف سی منصوبوں کو جلد مکمل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے،ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، سب کو سیاست کی بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے، ملک ہے تو سب ہیں۔
پہلے معیشت پھر سیاست،ملک ہے تو سب ہیں،آصف زرداری

















