شوگر ملز کیس،پنجاب حکومت نے حکم امتناع واپس لینے کی استدعا کردی

لاہور (کورٹ رپورٹر)پنجاب حکومت نے شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر عدالت سے حکم امتناع واپس لینے کی استدعا کردی۔

درخواست میں ہائیکورٹ سے رجوع کرنےوالے شوگر ملز مالکان کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے متعلق نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک رکھا ہے، حکم امتناع کے باعث شوگر ملز مالکان چینی کی من مانی قیمت وصول کررہے ہیں۔

پنجاب حکومت نے کہاحکم امتناع کے باعث حکومت چینی کی قیمت مقرر اور عملدرآمد نہیں کراسکتی، حکم امتناع واپس لیاجائے۔