اسلام آباد(بیورورپورٹ) آزادانہ، شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔
سپریم کورٹ نے این اے 91 سرگودھا میں انتخابی عذر داری کا فیصلہ ایک سال بعد جاری کردیا،جسٹس منصور علی شاہ کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا آرٹیکل 222 الیکشن کمیشن کے اختیارات و ذمہ داریوں سے متعلق ہے،الیکشن کمیشن 20 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اختیار انتخابی ریکارڈ ٹمپرڈ ہونے پر استعمال نہیں کر سکتا۔
آزادانہ، شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے،سپریم کورٹ



















