لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ جے یوآئی و صدرپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ فضل الرحمن نے کہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی نے معاشی دلدل میں دھکیلا، معاشی عدم استحکام آتا ہے تو ملک کے علاقوں میں بغاوتیں کھڑی ہو جاتی ہیں، یکجہتی برقرار رکھی تاکہ بغاوتیں کھڑی نہ ہوں، اپنی بساط کے مطابق جنگ لڑی،پیپلزپارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو الیکشن ہوجاتے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاپیپلزپارٹی آخری وقت میں آکر فیصلے سے پھرگئی ، ایم کیو ایم ،اختر مینگل سمیت دیگر نے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ، پیپلزپارٹی نے آخری وقت میں تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا۔
سربراہ جے یوآئی نے کہاملک میں انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے ،قبائلی علاقوں میں الیکشن مہم چلانا مشکل ہے،جمہوری ممالک میں نگران حکومتوں کا تصور ہی نہیں ،پی ٹی آئی چیئرمین کو لانے والوں نے اعتراف کیا ایجنڈا کچھ اور ہے، پی ٹی آئی کو ملک کو معاشی طور پرکمزور کرنے کیلئے لایا گیا،موجودہ ملکی صورتحال میں انتخابات ناگزیر ہیں،مسلح جنگ سے فائدہ کوئی اور اٹھائے گا۔
پیپلزپارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو انتخابات ہوجاتے،فضل الرحمن

















