ایف بی آر میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ،74افسر تبدیل

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ایف بی آر میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ،74افسر تبدیل کردئیے گئے۔

ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی،لاہور، پشاور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، حیدرآباد، کوئٹہ، راولپنڈی اور ایبٹ آباد کے افسر تبدیل کئے گئے ،تبدیل ہونے والوں میںگریڈ 20،19اور 18 کے افسرشامل ہیں۔

کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، چیفس ، ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹرز ،سیکرٹری اور سیکنڈ سیکرٹری کے تقرر و تبادلے ہوئے ۔