لاہور(نمائندہ خصوصی)رہنما پیپلز پارٹی وسینئر وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے صورتحال بہت خراب،عدالتی فیصلے نہیں مانے جا رہے، 90دن میں الیکشن کرانا ضروری ہے،چیف جسٹس حق میں فیصلہ کریں یا خلاف مگر فیصلہ کریں، امید ہے چیف جسٹس بے یقینی کوپیچھے چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔
لطیف کھوسہ کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتزازحسن نے کہا15 اپریل کو راونڈ ٹیبل کانفرنس ہوئی ، وکلا رہنماوں سے مشاورت کرکے مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ کیا ،صورتحال بہت خراب ہے، عدالتی فیصلے نہیں مانے جا رہے، 90 دن میں الیکشن کرانا ضروری ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں شرکت کا مکمل حق ہونا چاہیے،سینئر وکیل نے مطالبہ کیاآئین کو مکمل بحال کیا جائے جو بل دستخط نہیں ہوئے وہ ایکٹ آف پارلیمنٹ نہیں،سول شہریوں کے ٹرائل کےلئے فوجی عدالتیں مجاز نہیں،یوٹیلیٹی بلز پر فوری نظرثانی کی جائے۔
اعتزاز احسن نے مزید کہاصورتحال سے نکلنے کےلئے چیف جسٹس کا کلیدی کردار ہے،جھوٹے الزام لگانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، عطا تارڑ اور مریم اورنگزیب نے پستول چیئرمین پی ٹی آئی پر تان رکھی ہے،کسی سیاسی رہنما پر ایسا جبر نہیں چاہتے۔
اس موقع پر لطیف کھوسہ نے کہاوکلا میں کوئی تفریق نہیں، تحریک شروع کر دی، 90 روز میں الیکشن اور مہنگائی کے خلاف تحریک ہوگی،موجودہ حالات آمریت سے بدتر ، غیر اعلانیہ مارشل لانافذ ہے،ڈالر 350 میں بھی نہیں مل رہا، ڈالر کے معاملے پر افغانستان سے بھی بد تر ہو گئے،سینئر وکیل نے کہا آئین کی عملداری کردیں، آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی۔
90دن میں الیکشن ناگزیر،عدالتی فیصلے نہیں مانے جا رہے، اعتزاز

















