پنجاب بھر میں شہر خموشاں بنائیں گے،محسن نقوی

لاہو ر(خبر نگار)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سندر روڈ رائےونڈ میں بنائے گئے شہر خموشاں کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہر خموشاں میں تجہیز و تدفین کیلئے فراہم کی جانےوالی سہولتو ں کا جائزہ،مختلف شعبوں انتظار گاہ وضوخانہ،جنازگاہ اور ایمبولینس کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے کہاشہر خموشاں میں تجہیز و تدفین کیلئے منظم انداز میں سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، سندر روڈ رائے ونڈ کی طرز پر دیگر شہروں میں بھی شہر خموشاں بنائے جائیں گے،جدید قبرستانوں کا قیام آبادی بڑھنے کے ساتھ وقت کا تقاضا ہے، شہر خموشاں میں جدید قبرستان کے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔

دریں اثنا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکیج تیارکیا جائےگا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خصوصی پیکیج کی تیاری کیلئے جامع سفارشات طلب کر لیں،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریززراعت،لائیوسٹاک،آبپاشی،خزانہ اورپنجاب بینک کے حکام پر مشتمل ٹیم پیکیج کیلئے سفارشات تیار کرے گی۔

ہر ڈویژن میں ماڈل زرعی مارکیٹ کے قیام کیلئے بھی پائیدار پلان طلب کرلیا گیا،ماڈل زرعی مارکیٹ میں پیسٹی سائیڈز،زرعی آلات،کھاد اوربیچ میسر ہوں گے۔