لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ(کامرس رپورٹر،بیورورپورٹ) کراچی سے خیبر تک منافع خور مافیا بے لگام،چینی کی ڈبل سنچری،روٹی کاحصول خواب بن گیا،شہری پھٹ پڑے۔
ملک میں چینی کی بڑھتی قیمتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، کوئٹہ میں چینی کی قیمت 15 روپے اضافے کے بعد 205 پر جاپہنچی،لاہور،پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، عام مارکیٹوں میںچینی 200 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
دوسری جانب مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام پھٹ پڑے،شہریوں نے کہا2وقت کی روٹی تو دور کی بات اب ایک وقت کا کھانا بھی دشوار ہوگیا ،حکومت رحم کرے۔
کراچی سے خیبر تک منافع خور مافیا بے لگام،چینی کی ڈبل سنچری

















