عوام پر ایک اور کاری ضرب پٹرول14.91،ڈیزل18.44روپے لٹر مزید مہنگا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)بجلی بلوں کے ستائے عوام پر ایک اور کاری ضرب،حکومت نے پٹرول14.91،ڈیزل18.44روپے لٹر مزید مہنگا کردیا،اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

وزارت خزانہ نے آئندہ15روز کیلئے نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا،اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت305.36روپے مقرر ہوگئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل311.81رروپے لٹر ملے گا۔