اسلام آباد (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی نے 90 روز میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دےدی۔
لیاقت بلوچ نے عدالت عظمیٰ میں دائر آئینی درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں و صوبائی الیکشن کمشنرز کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں، الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
جماعت اسلامی کی بروقت انتخابات کیلئے سپریم کورٹ کے درواز ے پر دستک



















