پیپلز پارٹی نے کارکنوں کو عوامی احتجاج میں شرکت کی ہدایت کردی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے کارکنوں کو بجلی بلوں کےخلاف عوامی احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی۔

سیکرٹری جنرل پی پی نیئربخاری نے پارٹی کارکنوں کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا مہنگی بجلی کےخلاف سٹی، یونین کونسل اور تحصیل سطح پر احتجاج کیا جائے۔

نیئر بخاری نے کہا بجلی کی کمر توڑ قیمتوں کی وجہ سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے، کارکن عوام کی آواز بن کر بجلی قیمتوں کےخلاف احتجاج شروع کریں۔