دہشتگرد مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، جڑ سے اکھا ڑ پھینکیں گے،سرفراز بگٹی

کوئٹہ (بیورورپورٹ) نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہاہے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے، دہشتگرد مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق نگران وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا ،گارڈ آف آنرپیش کیا گیا، وزیر دا خلہ نے یاد گارشہدا پر بھی حاضری دی،حکام نے سکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ و دیگرامورپر بریفنگ دی گئی۔

سرفراز بگٹی نے کہا پاک فوج ،ایف سی بلوچستان کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، جوانوں کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا۔

وزیر داخلہ نے بلوچستان میں قیام امن و دیگر فلاحی کاموں میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے کردار کو سراہا، سرفراز بگٹی نے ایف سی کی جانب سے موثر انسداد سمگلنگ کی کارروائیوں کو بھی سراہا۔