اسلام آباد ،کوئٹہ(بیورورپورٹ)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے امریکہ کےساتھ مثبت و تعمیری تعلقات ہیں ،ضروری نہیں ہر معاملے پر اتفاق ہو،واشنگٹن کےساتھ تعمیری، مثبت اور طویل المدت شراکت داری چاہتے ہیں،موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکہ کےساتھ قریبی تعاون ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاممالک میں مختلف امور پر اتفاق و اختلاف بھی رہتا ہے، منفی توانائیوں پر یقین نہیں رکھتے،حکومتی مدت کی عدم تکمیل غیر جمہوری نہیں،جمہوریت ہی پارلیمنٹ کی مضبوطی کی ضامن ہے، پاکستانی عوام میں بحرانوں سے نکلنے کی صلاحیت ہے،نوجوانوں کے دیگر ممالک جانے کو برا نہیں سمجھتا،مجھے 48 گھنٹوں سے ٹوئٹر پر ٹرولنگ کا سامنا رہا،ریاست و عوام کے درمیان ایسے سماجی معاہدے پر یقین رکھتے ہیں جہاں حقوق کا تحفظ ہو، ہر ذمہ دار معاشرے کی طرح اپنے شہریوں کی فلاح وبہبود چاہتے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبا سے ملاقات اور سوال وجواب کی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبا کا وزیراعظم آفس آمد پر خیر مقدم کیا اور کہاامریکہ متنوع معاشرے کی حیثیت کا حامل ملک ہے، 200 برسوں میں امریکہ نے زبردست ترقی کی، باقی ملکوں کیلئے امریکی ترقی سے سیکھنے کے مواقع ہیں، ضروری نہیں امریکہ کےساتھ ہر معاملے پر اتفاق ہو،پاکستان نے امریکہ کےساتھ ملکر دہشتگردی کےخلاف طویل جنگ لڑی، عالمی امن کےلئے بڑا اہم کردار ادا کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہااقوام کے درمیان مختلف امور پر اتفاق و اختلاف رہتا ہے تاہم امریکہ کےساتھ مثبت و تعمیری تعلق ہے،امریکہ کےساتھ مثبت ، تعمیری و طویل المدت شراکت داری چاہتے ہیں،پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ،بلوچستان ،سندھ میں موسمیاتی تغیر کے منفی اثرات کے باعث آنےوالے سیلاب نے بڑی تباہی مچائی۔
نگراں وزیراعظم نے کہاپاکستانی ڈاکٹرز امریکی معاشرے میں ہماری پہچان ہیں ، پاکستان اپنے ڈاکٹرز کی اعلیٰ تعلیم و معیاری تربیت پر بہت خرچ کرتا ہے، پاکستانی ڈاکٹرز اپنی مہارت کی وجہ سے دنیا میں جانے جاتے ہیں،اچھے مواقع کی تلاش میں ملک سے باہر جانا کوئی انہونی بات نہیں، 60،70کی دہائی میں بھارت سے پڑھے لکھے نوجوان ملک سے باہر گئے ، 30 سال بعد وہی لوگ اپنے ملک کا قیمتی اثاثہ ثابت ہوئے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاضروری ہے پاکستانی نوجوان جہاں بھی جائیں کامیاب ہوں، جمہوری عمل تسلسل سے جاری ہے، 15 سال میں 3اسمبلیوں نے اپنی مدت پوری ،حکومتی تبدیلی آئینی طریقے سے عمل میں آئی، جمہوری عمل کا ارتقا ہو رہا ہے، حکومتی تبدیلی کا آئینی طریقہ کار موجود ہے،جمہوریت ہی پارلیمان کی مضبوطی کی ضمانت ہے، جمہوریت و عددی بنیاد پر آمریت میں فرق جاننا ضروری ہے،پڑوس میں بھی جمہوریت کے نام پر یہی کچھ ہو رہا ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہاجمہوری معاشرے میں ہر فرد کے حقوق کا تحفظ ضروری ہوتا ہے، امریکہ و یورپی ممالک میں جو بھی قیادت منتخب ہوتی ہے معاشرے کیلئے مثبت کردار ادا کرتی ہے اگر کسی بھی ملک میں کوئی نوجوان اٹھ کر حکومت میں آتا ہے تو مثبت بات ہے، اہم چیز جس شعبے میں بھی ہوں وہاں کامیابی لائیں۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال اور باصلاحیت لوگوں کا ملک ہے، حکومت ہائی ٹیک تعلیم یافتہ و ہنر مند انسانی وسائل پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے، ہر ذمہ دار معاشرے کی طرح اپنے شہریوں کی فلاح وبہبود چاہتے ہیں، نگراں حکومت مختصر آئینی مدت کے دوران اخراجات میں کمی، محصولات میں اضافے و انسانی وسائل کی ترقی پر بھرپور توجہ مرکوز کرے گی،پاکستان میں تقریبا 9 فیصد آبادی اپنے ٹیکسوں سے جی ڈی پی میں حصہ ڈال رہی ہے، نگراں حکومت کے مختصر دور میں غیر دستاویزی معیشت، لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں کیسے لایا جائے اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کیسے کی جائے پر بھرپور توجہ مرکوز کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے سابق سوویت یونین ،افغا ن جنگ اور بعد خطے میں ہونے والے واقعات کے دوران پاکستان کے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے کہاپاکستان کاعالمی امن و معیشت میں بڑا اہم کردا رہے،ماضی میں دنیا کی 2 طاقتوں امریکہ و روس کے درمیان بہت سے چیلنجزو مضمرات کا سامنا کیا۔
انوارالحق کاکڑ نے جمہوریت کی کارکردگی و شراکتی عمل کےلئے پرعزم ہیں،سماجی نظم و ضبط کا تسلسل اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھنا ہوگی،سب سے بڑا مسئلہ آمدن و اخراجات میں توازن نہ ہونا ہے، پاکستان میں مسائل زیادہ اخرجات ،وسائل کم ہیں لیکن عوام میں مسائل و بحرانوں سے نکلنے کی صلاحیت موجود ہے، مجھے نہیں معلوم آئی ایم ایف کو دشمن کے طور پر کیوں لیا جاتا ہے۔
دریں اثنا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بلوچستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ملک و قوم کا تحفظ اور عوام کےلئے محفوظ ماحول برقرار رکھنا ترجیح ہے،تحفظاتی معاملات میں ریاستی ردعمل کو مضبوط بنانے کےلئے قانونی ڈھانچے کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے،وفاقی و صوبائی سطح پر عوام کو معاشی و اقتصادی ترقی کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے، وسائل موثر طریقے سے بروئے کار لانے کےلئے جدید و تخلیقی حکمت عملی تشکیل دینا ناگزیر ہے۔
ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بلوچستان میں آمدنی و روزگار کے ذرائع بڑھانے کیلئے موثر حکمت عملی کے نفاذ کی ہدایت کر دی،وزیراعظم نے مستقبل میں بہتر منصوبہ بندی کیلئے بجٹ و اخراجات میں بہتر توازن قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وسائل کے موثر ترین استعمال و کم سے کم ضیاع پر زور دیا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاپاکستان بالخصوص بلوچستان میں معدنیات کی کان کنی کی وسیع استعداد موجود ہے ملکی معیشت کی ترقی کےلئے بروئے کار لایا جا سکتا ہے،بہترین مواصلاتی انفراسٹرکچر سے ہی بلوچستان کی معدنیات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















