نئی حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں،ایم کیو ایم

کراچی(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف انتخابات کو ناممکن قرار دےدیا۔

کنونیئر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ہونےوالے رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میںمصطفی کمال، فاروق ستار ودیگر نے شرکت کی ،پارٹی ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

رابطہ کمیٹی نے کہا مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں شفاف و منصفانہ انتخابات کےلئے ضروری ہیں،نئی حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف انتخابات ممکن ہی نہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا حلقہ بندیوں کےلئے آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گے۔