عدالتیں دہشتگرد ، چوروں کی پناہ گاہ نہیں ہوتیں، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اور نگزیب نے کہا ہے عدالتیں ریاستی دہشتگرد اور چوروں کی پناہ گاہ نہیں ہوتیں۔

اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاعمران خان نے پاکستان پر حملہ کیا، ریاستی مفادات کو نقصان پہنچایا، تحفظ دینے سے ریاستی مفادات کو نقصان پہنچے گا،جج ریاست کے مجرموں کو سزا دیتے ہیں، سہولت کاری نہیں کرتے ۔

مریم اور نگزیب نے کہاقومی اداروں پر حملہ کرنے، شہدا اور قومی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے ریاستی مجرم کی سہولت کاری پاکستان دشمنوں اور مجرموں کی سہولت کاری و حوصلہ افزائی کے مترادف ہے، یاد رکھیں 9مئی کے مجرم کو تحفظ دینا ہے تو ”گڈ لک ٹو یو“ریٹائرمنٹ کے بعد عوام آپ کو ”گڈ ٹو سی یو“نہیں کہےں گے ۔