پاکستان کو ایک ماہ میں بیرون ممالک سے 2ارب 89کروڑ ڈالر موصول

اسلام آباد( ایم این پی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کےساتھ قرض کا نیا معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان کو ملنے والے بیرونی فنڈز میں نمایاں تیزی آگئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق صرف جولائی کے مہینے میں بیرون ممالک سے 2ارب 89کروڑ ڈالر کا قرضہ و امداد ملی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 2ارب 70کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔