ایشیز سیریز کے آخری دو میچز انجکشن لگوا کر کھیلے:سٹیو سمتھ

سڈنی (مشرق نیوز) آسٹریلیا کے کرکٹر سٹیو سمتھ نے بائیں کلائی کی انجری کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایشیز سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچز انجکشن لگوا کر کھیلے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سٹیو سمتھ نے کہا کہ مجھے کلائی کی انجری ایشیز سیریز کے لارڈز ٹیسٹ میں ہوئی تھی، سیریز کے 3 ٹیسٹ میچز کے دوران میں تکلیف میں رہا۔انہوں نے کہا کہ ایشیز سیریز کے بعد آسٹریلیا واپس پہنچنے پر اندازہ ہوا کہ معاملہ اچھا نہیں، میں نے سکین کرایا تو پھر مجھے انجری کی نوعیت کا اندازہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں ون ڈے سیریز اور ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے پرامید ہوں۔واضح رہے کہ سٹیو سمتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کے اعلان کے بعد انجری کے بارے میں بتایا، وہ دورے سے باہر ہو چکے ہیں۔