مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مظالم کیخلاف مثبت کردار ادا کرو نگی: مشعال ملک

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) معاون خصوصی وزیر اعظم برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہاہے کہ وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں ہونے والے مظالم پر اپنا مثبت کردار ادا کرو نگی۔ اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ میرے گھر اور دفتر کے دروازے ہر مظلوم کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی زیر حراست نوجوانوں کا کیس عالمی دنیا کے سامنے رکھا جائےگا۔ مشعال ملک نے کہاکہ اپنے مثبت کردار سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے رکھوںگی،وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائےگا۔مشعال ملک نے کہاکہ دنیا بھر میں ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔ معاون خصوصی نے کہاکہ میرے گھر اور دفتر کے دروازے مظلوم کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے ،مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی زیر حراست نوجوانوں اور خواتین کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کی جائیگی، اپنے مثبت کردار کے زریعے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے رکھو نگی ۔