باجوہ نے تصدیق کردی ڈان لیکس کوئی سازش نہیں،طارق فاطمی

لندن(بیورورپورٹ)سابق سینئر سفارتکار طارق فاطمی نے کہاہے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے تصدیق کردی ڈان لیکس کوئی سازش نہیں۔

قائد ن لیگ نواز شریف سے ملاقات کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا جنرل باجوہ نے کہا تھا ڈان لیکس حقیقت ہے نہ کوئی سازش،الزام لگانے والوں نے خود تردید کردی۔

سابق سینئر سفارتکار نے مزید کہاسائفر انتہائی حساس دستاویز،صرف چند افراد کو رسائی تھی، سائفر انتہائی رازداری کا متقاضی تھا، جلسہ تو دورآفس سے باہر بھی نہیں جانا چاہیے تھا،بھارت نے تعلقات بہتر کرنے ہیں تو سنجیدگی دکھانا ہوگی،طارق فاطمی نے صدر مملکت کے بیان اور نوازشریف کی واپسی کے سوال کاجواب دینے سے گریز کیا۔