لاہور (نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف زرداری نے پھر لاہور پر نظریں جمالیں،رواں ہفتے سے لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے لاہور میں قیام کے دوران پنجاب و لاہور تنظیم کے غیر فعال اور خالی پارٹی عہدوں پر مشاورت کی جائے گی،آئندہ عام انتخابات کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی حکمت عملی بھی زیر غورآئے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زرداری پنجاب میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، سابق صدر کے لاہور میں قیام کے دوران مختلف سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔
سابق صدر آصف زرداری نے پھر لاہور پر نظریں جمالیں

















