صدر کو2دن بعد خیال آیا اللہ کو گواہ بنانا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیر دفاع ومرکزی رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا ہے صدر عارف علوی کو نوٹیفکیشن کے 2دن بعد خیال آیا اللہ کو گواہ بنانا اور معافی مانگنی ہے۔

اپنے بیان میںخواجہ آصف نے کہابددیانتی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے،سوشل میڈیا کو گٹربنا کرپوری نسل کو تباہ کیا گیا،لوٹ مار ، ٹی وی سٹیشن اور پارلیمنٹ پر حملے کے وقت آپ کاضمیر کیوں نہیں جاگا؟۔

سابق وزیر نے مزید کہا قانون جب آئین کے عین مطابق بنا تو آپ کا جعلی ضمیر جاگ اٹھا ،عوام کے شعور کو کم نہ سمجھیں۔