اسلام آباد(بیورورپورٹ)نقصانات وچوری روکنے کیلئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے سپرد،یکساں ٹیرف کا نظام بھی ختم ،نگراں وزیر اعظم نے سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی منظوری دےدی۔
دستاویز کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے یکساں ٹیرف کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،بجلی کے ریٹ و سبسڈی کی ذمے داری صوبوں کو منتقل کردی جائے گی،حیدر آباد ،سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ ،کوئٹہ الیکٹرک کمپنی بلوچستان ، لاہور گوجرنوالہ،فیصل آباد، ملتان الیکٹرک سپلائی کی ملکیت پنجاب اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ملکیت پنجاب ،وفاق کی مشترکہ طور پر ہو گی، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی خیبر پختونخوا کی ملکیت میں جائے گی۔
کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کا پالیسی فریم ورک تیار کر لیا گیا، دستاویزات کے مطابق بجلی چوری و عدم وصولیوں کے باعث قومی خزانہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہا،حکام پاور ڈویژن نے کہافیصلہ بجلی کے نقصانات و چوری روکنے کیلئے کیا گیا۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے سپرد،یکساں ٹیرف کا نظام بھی ختم ،سمری تیار

















