ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز منتقل کیا جا رہا ہے۔