اسلام آباد (بیورورپورٹ)نیب ترامیم کیس میں وفاق سے ایک ہفتے میں دلائل طلب کر لئے گئے،سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت عظمیٰ نے حکم نامے میں کہا وفاقی حکومت 3متفرق درخواستوں میں مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کر چکی، مقدمے کی جلد سماعت کیلئے ضروری حکومت اپنے دلائل دے،16 مئی کے حکم پر عملدرآمد میں پہلے ہی تاخیر ہوچکی ، نیب ترامیم کیس کی مزید سماعت 29 اگست کو ہوگی۔
نیب ترامیم کیس،وفاق سے ایک ہفتے میں دلائل طلب

















