التوا قبول نہیں،الیکشن کمیشن مقررہ مدت میں انتخابات کرائے،پاکستان بار کونسل

اسلام آباد (بیورورپورٹ)التوا قبول نہیں،الیکشن کمیشن مقررہ مدت میں انتخابات کرائے،پاکستان بار کونسل نے التوا کی خبروں پر سخت تشویش کا اظہار کردیا۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون رشید اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے مذمتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاالیکشن کمیشن آئین کے مطابق مقررہ مدت میں انتخابات کرائے،90دن کی آئینی حد سے زائد انتخابات میں تاخیر کے فیصلے پر سخت تشویش ہے،حلقہ بندیاں دوبارہ ترتیب دینے کا شیڈول الیکشن میں تاخیر کا حربہ ہے، آرٹیکل 224الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے عام انتخابات 90دن کے اندر کرائے۔

اعلامیے کے مطابق ملک میںجمہوری عمل کے تسلسل اور بد ترین معاشی حالات سے نکلنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔