کوئٹہ (بیورورپورٹ)ڈیڈ لاک ختم،میر علی مردان ڈومکی نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد،نام پر اتفاق رائے حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں ہوا۔
سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلیٰ نامزدگی کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں،جے یو آئی سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی گلہ نہیں، نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کےلئے اکثریتی فیصلہ نہیں بلکہ پارلیمانی کمیٹی کا اتفاق ضروری تھا۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا فیصلے کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کروں گا، امید کرتا ہوں علی مردان ڈومکی صوبے اور عوام کےلئے بہتر ثابت ہوں گے۔
واضح رہے علی مردان خان کا تعلق بلوچستان کے علاقے لہڑی سے ہے اور سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں،13 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے، والد حضور بخش ڈومکی 1975 سے 1977 تک سینیٹر رہے۔
ڈیڈ لاک ختم،علی مردان ڈومکی نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد



















