پی ڈی ایم حکومت 7.7فیصد کا بڑا مالیاتی خسارہ چھوڑ کر گئی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ڈی ایم حکومت 7.7فیصد کا بڑا مالیاتی خسارہ چھوڑ کر گئی جو خام ملکی پیداوار جی ڈی پی کے 7فیصد خسارے کے دعوﺅں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری مالیاتی آپریشنز کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023کے دوران مجموعی مالیاتی خسارہ 65.21کھرب جی ڈی پی کا 7.7فیصدرہا جبکہ رواں مالی سال 2024کا بجٹ جون میں منظور کرتے وقت حکومت نے مجموعی مالیاتی خسارہ59.4کھرب جی ڈی پی کا 7فیصدہونے کا دعویٰ کیا مگر دعویٰ کے برعکس اعداد و شمار کے درمیان تقریبا 580ارب کا فرق سامنے آگیا۔

دونوں دستاویزات وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں،جولائی 2022سے جون 2023تک کل آمدن9633ارب رہی،رپورٹ کے مطابق 16ہزار 154ارب کے اخراجات کیے گئے، اخراجات و آمدن میں 6521ارب کا فرق رہا۔