زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرز اضافہ

کراچی(بیورورپورٹ)ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرز بڑھ گئے۔

سٹیٹ بینک کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 11 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ذخائر 8 ارب 5 کروڑ اور 35 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 37 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔