اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگراں وزیراعظم نے چودھری شجاعت سے رہنمائی مانگ لی۔
انوار الحق کاکڑ نے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ،نگران وزیراعظم نے چودھری شجاعت کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا سیاسی سفر کی ابتدا آپ کےساتھ کی، اب بھی آپ سے سرپرستی چاہتا ہوں
نگراں وزیراعظم نے کہا بلوچستان کے حقوق کیلئے آپ نے ہمیشہ آواز بلند کی، بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق دلانے پر ہمیشہ آپ کے مشکور ہیں، قومی، عوامی مسائل کے حل و ملکی ترقی کیلئے آپ سے رہنمائی کا طالب ہوں۔
چودھری شجاعت نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور کہا امید ہے آپ کے دور میں معاشی بہتری آئے گی،سربراہ ق لیگ نے مزید کہاملکی مسائل کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں، عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔
نگراں وزیراعظم نے شجاعت سے رہنمائی مانگ لی

















