ٹیلی فون ریکارڈنگز، آڈیو لیکس پر وفاق سے جواب طلب

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگز اور آڈیو لیکس پر حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

وزیراعظم، وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے سیکرٹریز کو عدالتی سوالات کی روشنی میں مفصل جواب ،بیان حلفی 4 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی، جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں تینوں سیکرٹریز کو ذاتی حیثیت میں 18 ستمبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دےدیا گیا۔

جسٹس بابر ستار نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،عدالت نے کہا وفاقی حکومت کا جواب 31 مئی کے آرڈر کے مطابق نہیں ۔

دوبارہ مفصل جواب جمع کرائیں اور فراہم کی گئی معلومات درست ہونے کا بیان حلفی بھی دیں۔