لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سیالکوٹ میں ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار شہزاد احمد چیمہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اے ایس آئی شہزاد چیمہ نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرکے فرض شناسی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی، محکمہ فرض کی راہ میں جان قربان کرنے پر اپنے بہادر فرزند کو کبھی فراموش نہیں کرے گا، شہید کی فیملی کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائےگا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اے ایس آئی شہزاد چیمہ جیسے 1600 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔ دوسری طرف انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے 2017 سے قبل کے شہدا پولیس کے ورثا کو پلاٹس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں سرگودھا، لودھراں، لیہ، گجرات پولیس کے مزید 32 شہدا کے لواحقین کو پلاٹس فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لودھراں کی 15، سرگودھا کی 8، لیہ کی 7، گجرات کی 2 فیملیز میں پلاٹس کے ملکیتی کاغذات تقسیم کئے ہیں۔ گذشتہ دنوں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 4 شہدا کی فیملیز کو پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دئیے تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ نیک افراد کے تعاون سے 2017 سے قبل کے 100 سے زائد شہدا کی فیملیز کیلئے پلاٹس کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ پنجاب پولیس انڈوومنٹ فنڈ سے شہدا کے ورثا کو ان پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے مالی معاونت بھی جاری ہے۔ دریں اثناءانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاو¿ن میں تیزی لائی گئی ہے جس کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات سے 3 مزید خطرناک اشتہاری گرفتار ہوکر پاکستان پہنچ گئے جبکہ گرفتاریوں کی مجموعی تعداد 109 ہوگئی ہے۔
پنجاب پولیس 1600 سے زائد بہادر اور دلیر شہداءکی امین فورس ہے: آئی جی



















