استحکام پاکستان پارٹی انتخابی نشان کی اہل نہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان دینے کے معاملے پر ای سی پی نے اعلامیہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا استحکام پاکستان پارٹی رجسٹرنہیں اس لیے انتخابی نشان کی اہل نہیں،آل پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی الیکشن کرایا نہ ہی اکاﺅنٹس کی تفصیلات دیں،انتخابی نشان نہیں جاسکتا۔

ای سی پی نے کہاجے یو آئی کتاب، جے یو آئی نظریاتی تختی ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ہلال نشان ،پیپلز پارٹی تلوار جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو مکا انتخابی نشان الاٹ کردیا۔