کوئٹہ(بیورورپورٹ)بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل،گورنر عبدالولی کاکڑ نے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی سمری منظورکرکے دستخط کردئیے۔
اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد وزرا، معاونین، مشیر عہدوں سے سبکدوش ہوگئے۔
دوسری جانب بلوچستان میں نگراں سیٹ اپ کے قیام پر اپوزیشن کی دونوں جماعتیں اپنے اپنے امیدوار کے نام پر ڈٹ گئیں جس کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے،نگراں وزیر اعلیٰ کےلئے بی این پی کی جانب سے میر حمل کلمتی ، جے یو آئی کی جانب سے عثمان بادینی ،شبیر مینگل کے نام زیر غور ہیں۔
بی اے پی نے کہدہ بابر، اعجاز سنجرانی اور نصیر بزنجو کے نام تجویز کیے۔
بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل،نگران سیٹ اپ پر بدستور ڈیڈ لاک

















