کراچی(بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے نوجوان مایوس نہ ہوں،معیاری تعلیم و روزگاریقینی بنائیں گے۔
نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میںبلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان وبہتر مستقبل کی ضمانت اور ہر چیلنج کا مقابلہ و ہر شعبے میں قیادت کےلئے پرعزم ہیں،پاکستان کی ترقی کو اب کوئی روک نہیں سکے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا پورا یقین نوجوان نسل خوشحال، مضبوط اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کےلئے ہر شعبے و محاذ پر قیادت کی صلاحیت رکھتی ہے،پاکستان خوش نصیب ملک ہے 63 فیصد سے زائد آبادی 15 سے 33سال کی عمر پر مشتمل ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہانوجوانوں کو 3دہائیوں میں آخری بار سب سے زیادہ نوکریاں و روزگار کے مواقع سابق صدر آصف زرداری کی زیر قیادت عوامی حکومت میں ملے،نوجوان مایوس نہ ہوں، سب مل جل کر محنت کریں گے اور نوجونوں کےلئے معیاری تعلیم و روزگار یقینی بنائیں گے،وعدے پورے کر کے دکھائیں گے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہانوجوانوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کلائمیٹ چینج سے سب سے زیادہ متاثر ہونےوالے ممالک میں شامل ہے۔
نوجوان مایوس نہ ہوں،معیاری تعلیم و روزگاریقینی بنائیں گے،بلاول بھٹو


















