کوئٹہ(بیورورپورٹ)ملک کے 8ویں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاتعلق کوئٹہ سے ہے،1971 میں بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں پید اہوئے۔
انوارالحق کاکڑ نے ابتدائی تعلیم سن فرانسز ہائی سکول کوئٹہ سے حاصل کی پھرکیڈٹ کالج کوہاٹ میں داخلہ لیا ،والد کے انتقال پرواپس کوئٹہ آگئے،اعلیٰ تعلیم کےلئے لندن گئے ،یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس ، سوشیالوجی میں ماسٹرکیا،انوارالحق کاکڑ نے کیرئیر کا آغاز آبائی سکول میں پڑھانے سے کیا۔
عملی سیاست کا سفر سابق صدر پرویز مشرف کے دور سے شروع کیا ،2008 میں ق لیگ کے ٹکٹ پرکوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا ،کامیابی نہ ملی ،سینیٹر انوار الحق کاکڑ 2013 میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے ،بلوچستان عوامی پارٹی کی تشکیل میں کلیدی کردار رہا۔
بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ 2018 میں سینیٹر بنے،سینٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین بھی ہیں،انوار الحق کاکڑ بلوچستان کو درپیش مسائل پر گہری بصیرت رکھتے ہیں، دانشورانہ سوچ و بصیرت کے باعث ملکی اعلیٰ یونیورسٹیز و غیر ملکی یونیورسٹیز جن میں ہارورڈ اور برسلز جیسے تعلیمی ادارے شامل ہیں میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور تجزئیے و تجاویز کےلئے بار بار مدعو کیا گیا۔
انوار الحق کاکڑہمت نہ ہارنے کی روشن مثال

















