اہلیہ سول جج سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد (بیورورپورٹ)رضوانہ تشدد کیس میں گرفتار سول جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،دوران سماعت جج نے استفسار کیا کیا آپ نے بچی کو سکول میں داخل کرایا ، وکیل نے جواب دیا بچی اوور ایج تھی، سول جج عاصم حفیظ کو کال آئی، پیسے مانگے گئے، 50 ہزار ایک مرتبہ، 60 ہزار دوسری بار بھیجے۔

جج نے ریمارکس دئیے آپ جج ہو کر بلیک میل ہو رہے ہیں ؟زخمی نہیں کیا تو پھر پیسے کیوں بھیجے ؟، عدالت نے استفسار کیا کیا بچی اپنے پاس رکھنے کی کوئی دستاویز ہے،وکیل نے جواب دیا ایسی دستاویز نہیں ،جج نے ریمارکس دئیے عدالت جذبات نہیں، انصاف سے فیصلہ کرے گی۔

بعدازاںعدالت نے ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی،فیصلہ سناتے وقت جج ،ملزمہ کے وکیل میںتلخ کلامی بھی ہوئی، عدالت نے کہا آپ کا رویہ درست نہیں، ذاتیات پر نہ اتریں، ملزمہ کے وکیل نے کہا میں ذاتیات پر بات نہیں کررہا۔