ہائیکورٹ نے لال حویلی پر فوری فیصلہ کرنے سے روکدیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی لال حویلی پر فوری فیصلہ کرنے سے روکدیا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ اقدامات کیخلاف شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کی درخواست پر ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں جسٹس جواد حسن نے سماعت کی۔

جسٹس جواد حسن نے سرکاری وکیل سے استفسارکیا چیئرمین کوفیصلے میں کیا جلدی ہے، سائل کو اعتراضات داخل کرنے اور اپنا موقف پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے، فیئر ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔

ہائیکورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کوفوری فیصلے سے روکدیا اوروفاقی حکومت ،متروکہ وقف املاک بورڈ سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔