اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم ومرکزی رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے موجودہ اسمبلی کو تاریخ کی بدترین قراردےدیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا موجودہ اسمبلی تاریخ کی بدترین اسمبلی تھی، حصہ بننے پر عوام سے معافی مانگتا ہوں،خوشی کادن ہے عوام کوبدترین ایوان سے نجات ملی ۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہابدترین اسمبلی کا حصہ رہنے پرعوام سے معذرت کرتا ہوں،شاہد خاقان عباسی نے کہا عوام نے کچھ نہیں پایا صرف کھویا ہی کھویا ۔
موجودہ اسمبلی بدترین،عوام کونجات ملنے پرخوشی ہے،شاہد خاقان



















